وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی اتنی سستی کریں گے کہ لوگ دن میں بیٹریاں چارج کرکے رات کو استعمال کریں گے۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے لمز پاور کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے توانائی سیکٹر کی اصلاحات ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں، جن سے بجلی کی قیمت میں کمی اور سسٹم میں بہتری آئے گی۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وہی ملک ترقی کرے گا جو توانائی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے برابر لائے گا، نجی کمپنیوں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ خودآگےآئیں اور اسمارٹ میٹر لگائیں۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈیفیکٹومیٹرز پر بلنگ سے صارفین پربوجھ پڑتا ہے،بورڈزکوہدایات جاری کردیں کہ کوئی ڈیفیکٹومیٹر3ماہ سےزائد نہ چلےتاکہ بلنگ کابوجھ نہ بڑھے،اویس لغاری
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، حکومت کاروبار سے نکل گئی ہے جبکہ مزید 10 ہزار میگا واٹ کے آئی پی پیز لگانے کا منصوبہ روک دیا ہے اور اکثرآئی پی پیز معاہدوں پرنظرثانی کی جاچکی ہے۔
اویس لغاری نے بتایا کہ دن کے وقت بی 3 اور بی 4 صارفین کیلئے بجلی 6 سے 7 روپے سستی کریں گے، بجلی اتنی سستی کریں گے کہ لوگ بیٹریاں چارج کرکے رات کو استعمال کریں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں کے بورڈز میں سیاسی لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا، اگر بورڈز اور انتظامیہ کا گٹھ جوڑ سامنے آیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ لیسکو اور ملتان میں میٹروں کی خریداری میں اربوں روپے کی بچت کی گئی، اگلے ایک سےدو سال میں بجلی کمپنیاں پرائیویٹ ہو جائیں گی، نجکاری سے بجلی کے شعبے میں اجارہ داری کا مستقل خاتمہ ہوجائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








