منشیات فروش ملزمہ یا وی آئی پی شخصیت؟ انمول عرف پنکی کی پولیس پروٹوکول میں عدالت آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

منشیات فروشی کیس میں نامزد انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی اس وقت غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی جب سیکیورٹی انتظامات، اندازِ پیشی اور طرزِ عمل نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کو سٹی کورٹ لایا گیا تو صورتحال روایتی عدالتی طریقہ کار سے مختلف دکھائی دی جہاں ہتھکڑی اور سخت سیکیورٹی کے بجائے ایک غیر معمولی اور نرم انداز سامنے آیا۔

عدالت کے اندر اور باہر پیش آنے والے مناظر نے نہ صرف موجود افراد کو چونکا دیا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے طریقہ کار پر بھی کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

پیشی کے دوران سامنے آنے والے ان واقعات نے کیس کو صرف ایک عدالتی کارروائی نہیں رہنے دیا بلکہ اسے ایک زیرِ بحث اور متنازع صورتحال میں تبدیل کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ریمانڈ دینے کے بجائے ابتدائی کسٹڈی کی اجازت دی۔ انکے خلاف دو الگ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق انمول پنکی پر ملک بھر میں اربوں روپے کی کوکین کی مبینہ فروخت اور اس نیٹ ورک سے متعلق سنگین الزامات عائد ہیں اور انہیں بعض حکام پاکستان کی بڑی منشیات اسمگلر اور مبینہ طور پر نیٹ ورک کی اہم کردار بھی قرار دے رہے ہیں۔

Related Posts