بنگلادیشی کھلاڑیوں تنزید اور شوریفل اسلام میں پریکٹس کے دوران جھگڑا ہونے پر بابراعظم نے مداخلت کرکے معاملہ سلجھا دیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تنزید اور شوریفل اسلام کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کے وقت قریب ہی پریکٹس کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے صورتحال میں مداخلت کرتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صلح کروادی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








