سونا کی قیمت آسمان کی بلندی پر! چاندی بھی پیچھے نہ رہی؛ جانیں 13 مئی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 13 مئی 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹس میں 22 قیراط 10 گرام 3 لاکھ 87 ہزار 36 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 8 ہزار 908 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی 7 ہزار 637 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Related Posts