پاکستان میں آج 13 مئی 2026 کو اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر سمیت مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیئے گئے جہاں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے میں خریدا جبکہ 279 روپے 70 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری 278 روپے 55 پیسے اور فروخت 279 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 377 روپے 91 پیسے میں خریدا اور 382 روپے 44 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یورو کی قیمت 327 روپے سے بڑھ کر 331 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی۔
سعودی ریال 74 روپے 35 پیسے خریداری اور 75 روپے 5 پیسے فروخت کی سطح پر موجود ہے جبکہ یو اے ای درہم 75 روپے 95 پیسے میں خریدا اور 76 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کینیڈین ڈالر 202 روپے 35 پیسے سے 208 روپے 35 پیسے کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی قیمت 199 روپے 95 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 35 پیسے تک ریکارڈ کی گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 379 روپے، یورو 328 روپے 7 پیسے اور سوئس فرانک 357 روپے 89 پیسے کی سطح پر بندوبست کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی صورتحال کے باعث آنے والے دنوں میں کرنسی مارکیٹ مزید حرکت میں آ سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








