یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر ایک ساتھ لاپتہ، اغوا کرنے والے کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

گوادر
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر ایک ساتھ لاپتہ ہوگئے ہیں اور خدشہ ہے کہ دونوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر سیّد منطور احمد بدھ کے روز گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔ ایک رپورٹ میں خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اعلیٰ عہدیداران اپنی سرکاری گاڑی کے ساتھ روانہ ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق راستے میں ان سے رابطہ منقطع ہوگیا اور خدشہ یہ ہے کہ دونوں افسران سرکاری گاڑی سمیت مستونگ کے علاقے سے اغوا ہوگئے۔ ڈی سی مستونگ بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہری انتظامیہ دونوں افسران کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افسران کا رابطہ مستونگ کے گردونواح میں منقطع ہوا، جس کے بعد ان کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس اور سکیورٹی ادارے دونوں افسران کی بحفاظت بازیابی کیلئے پر عزم ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Related Posts