ناگن کی اداکارہ مونی رائے شوہر سے الگ؟ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مونی رائے
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ٹی وی سیریل ناگن کی اداکارہ مونی رائے اور شوہر سورج نامبیار کی علیحدگی کی افواہیں عروج پر ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے  کو اَن فالو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مونی رائے نے ناگن جیسے ڈراموں سے گھر گھر شہرت حاصل کی اور مختلف فلموں سے بالی ووڈ میں بھی نام کمایا۔ سال 2006 میں کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی مونی رائے نے چھوٹے کردار میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mon (@imouniroy)

بعض بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی سیریل میں ناگن کے روپ میں بے حد شہرت حاصل کی اور ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے جھلک دکھلا جا جیسے ڈانس شوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہرت حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے نے شو ٹائم جیسے پراجیکٹس سے او ٹی ٹی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا جبکہ بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ بہت کم ٹی وی اسٹارز اس قسم کی بے پناہ شہرت حاصل کرتے ہیں۔ سال 2022 میں اداکارہ نے اپنے موجودہ شوہر سورج نامبیار سے شادی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق مونی رائے اور سورج نامبیار کے تعلقات میں دوری پیدا ہوگئی اور شادی کی تصاویر بھی ان کے سوشل میڈیا ہینڈل سے غائب ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج مونی رائے سے دھوکہ دہی میں ملوث ہیں اور اب دونوں میاں بیوی ساتھ بھی نہیں رہتے۔

تاہم مونی رائے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں اور مجھے تھوڑی پرائیویسی دیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مونی رائے نے علیحدگی کی واضح طور پر تردید نہیں کی اور نہ ہی مکمل طور پر تصدیق کی، جس سے مداحوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

 

Related Posts