پاکستان نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فتح 4 گراؤنڈ لاندڈ کروز میزائل کا تجربہ کامیاب رہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فتح 4جدید ایویانکس اور نیویگیشنل نظام سے لیس ہے اور طول فاصلے تک درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اور میزائل کے تکنیکی معیار کی توثیق کرنا تھا۔ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تربیتی تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت ملک کی عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر اظہارِ اطمینان کیا اور منصوبے میں شامل ماہرین کی فنی مہارت اور عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








