اسرائیل ایران کو سر کرنے کے بعد پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہوجائے گا۔مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان
(فوٹو: آن لائن)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو سر کرنے کے بعد پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہوجائے گا۔ جے یو آئی سربراہ کے اس بیان کو اسرائیل کی جانب سے پاکستان پر حملہ کرنے کی پیشگوئی قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہمیں سیاست مت سکھاؤ بلکہ ہم سے سیکھو، ہم پاک سعودی عرب دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ وقت امت کی آپس میں جنگ کا نہیں، وحدت کا ہے۔

بیان میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم نفرت اور تعصب کے قائل نہیں۔ نفرت کی سیاست دفن کرچکے اور اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ میں ملک کا نظم و نسق چلانے والے اداروں کو قابلِ احترام سمجھتا ہوں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ اگر آپ اصولوں سے تجاوز کریں تو ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ اب فیصلے ایوان کی بجائے میدان میں ہوں گے۔ ملک میں انسانی حقوق کا تحفظ اور امن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف مظاہرہ امریکا ایران مذاکرات کے باعث مؤخر کیا گیا تھا۔

Related Posts