بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جارہے 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے ہی 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز جیتنے اور پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے اور ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔
میزبان ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو اور قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے شان مسعود کے مابین دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے 5روزہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی تھی۔ میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 240رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے 268 رنز کا ہدف دئیے جانے پر اننگز کا آغاز کیا تو شروع ہی سے بیٹنگ لائن لڑکھڑاتی نظر آئی اور سوائے چند ایک کھلاڑیوں کے زیادہ تر کریزپر جم کر بنگلہ دیشی بولرز کا سامنا نہ کرسکے۔
اننگ کے آغاز میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 2رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔ اوپنر اذان اویس بھی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 15رنز بنا کر 57کے مجموعی اسکور پر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








