پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیش
(فوٹو: جیو نیوز)

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے 5روزہ ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 240رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے 268 رنز کا ہدف دئیے جانے پر اننگز کا آغاز کیا تو شروع ہی سے بیٹنگ لائن لڑکھڑاتی نظر آئی اور سوائے چند ایک کھلاڑیوں کے زیادہ تر کریزپر جم کر بنگلہ دیشی بولرز کا سامنا نہ کرسکے۔

اننگ کے آغاز میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 2رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔ اوپنر اذان اویس بھی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 15رنز بنا کر 57کے مجموعی اسکور پر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود بھی پاکستان کے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 68 کے مجموعی اسکور پر 2رنز بنا کرناہید رانا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 119 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ فضل بھی سب سے زیادہ 66رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد تیج الاسلام کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ فضل کے جانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی میزبان بنگلہ دیش کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور 121 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا، 152 کے اسکور پر سعود شکیل اور 153 پر وکٹ کیپر محمد رضوان بالترتیب 26 اور 15، 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسی طرح 154 کے مجموعی اسکور پر حسن علی اور 158 کے مجموعی اسکورپر نعمان علی بھی بالترتیب 1، اور 4رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔شاہین آفریدی کوئی بھی رن نہ بنا سکے اور 163 کے مجموعی اسکور پر پوری قومی کرکٹ ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کے ناہید رانا نے سب سے زیادہ 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری اپنے نام کرلی۔

Related Posts