ہوائی جہاز کے ٹکٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی؟ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(ٖفوٹو؛ یاہو)

وفاقی حکومت نے طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن یعنی جیٹ فیول کی قیمت میں بھاری کمی کردی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں فضائی ٹکٹ بھی سستے ہوسکتے ہیں۔

سرکاری اعلان کے مطابق جیٹ فیول 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ایوی ایشن شعبے سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت کم ہونے سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی جس کے اثرات ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی تاہم ایئر لائن حکام کے مطابق حالیہ کمی کے باوجود قیمتیں اب بھی بلند سطح پر موجود ہیں۔

Related Posts