بختاور مظہر کا کینسر سے منسلک ذاتی دکھ، ڈرامہ سیریل ڈاکٹر بہو میں کردار نے دل دہلا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بختاور مظہر
(فوٹو: آن لائن)

اداکارہ بختاور مظہر ٹی وی ڈرامہ سیریل “ڈاکٹر بہو” میں سنیہ کی پھوپھو کے کردار میں کینسر کے مریض کی زندگی اور اس کی جدوجہد کو اپنی شاندار اداکاری کی بدولت حقیقت سے قریب انداز میں پیش کر رہی ہیں، جس نے کینسر کا حقیقی دکھ سمجھنے والے حساس ناظرین کے دل دہلا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق تھیٹر سے وابستہ بختاور مظہر اس سے قبل بھی  “پرورش” میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں، اور اب “ڈاکٹر بہو” میں بھی ان کی کارکردگی کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Startup Pakistan Recorder (@startuppakistanrecorder)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کردار کو زیادہ حقیقی بنانے کے لیے انہوں نے خاص طور پر بالڈ کیپ کا استعمال کیا اور ایسے مناظر کی عکس بندی کی جن میں کینسر کے مریضوں کی روزمرہ مشکلات اور جدوجہد کو مؤثر انداز میں دکھایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Uranophile🪽 (@hafsarajkot)

بختاور مظہر کے مطابق یہ کردار ان کیلئے جذباتی طور پر بہت اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ان کے قریبی خاندان کے 4 افراد اس بیماری کے باعث وفات پا چکے ہیں جبکہ ان کے 2 کم عمر کزن اب بھی اسی مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں، اسی وجہ سے وہ اس کردار میں زیادہ سچائی لانا چاہتی تھیں۔

انہوں نے مصنف اور ہدایتکار کی بھی تعریف کی جنہوں نے اس حساس موضوع کو گہرائی سے سمجھتے ہوئے اسے اس انداز میں پیش کیا کہ اس کی نزاکت برقرار رہی اور عوام کو بھی سمجھنے میں مدد ملی۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے بختاور مظہر کی حقیقی اور جاندار اداکاری کی کھل کر تعریف کی ہے۔

Related Posts