حاجی لالا کا پروگرام ہوا ناکام! 137 اسمگل شدہ موبائل فونز پولیس کے ہاتھ لگ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے ضلع کیماڑی کے تھانہ سائٹ بی پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی کھیپ برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق موبائل فونز کو ایک کرولا کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کیا جا رہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گاڑی سے مجموعی طور پر 137 موبائل فون برآمد کیے جن میں 27 آئی فون اور 110 اینڈرائیڈ فون شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ موبائل فونز بلوچستان کے راستے ایک مسافر بس کے ذریعے اسمگل کر کے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پہنچائے گئے تھے جہاں سے انہیں مزید ترسیل کے لیے موبائل مارکیٹ منتقل کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ملزم نعمت اللہ ولد حاجی لالا کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف دفعہ 54 ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

برآمد شدہ موبائل فونز اور گاڑی کو دفعہ 550 ض ف کے تحت پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں انہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر کسٹمز حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts