دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

بنگلہ دیشی شہر سلہٹ میں جاری دوسرے 5روزہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں میزبان ٹیم کی جانب سے 278رنز کا اسکور کرنے کے بعد پہلی ہی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی جس نے 46اوورز میں 169 رنز کے عوض 6وکٹس گنوائیں تاہم وکٹیں گنوانے کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رُک سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آج اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر جواں سال بیٹر عبداللہ فضل 9 رن بنا کر تسکین احمد کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اور 23 کے مجموعی اسکور پر اذان اویس بھی 13رن کی اننگ کھیل کر تسکین احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔ ان کا کیچ مومن الحق نے پکڑا۔

قومی ٹیم کے کپتان مسعود اور بابر اعظم نے کچھ وقت کیلئے اننگ کو سنبھالا، تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 21رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور سعود شکیل بھی کریز پر ٹک کر نہ کھیل سکے۔ انہوں نے 8 رن بنائے اور 79 کے مجموعی اسکور پر مہدی حسن میراز کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں بابر اعظم اور سلمان علی آغا کے مابین شراکت داری نے ٹیم کے اسکور کو 142 تک پہنچایا۔ بابر اعظم 68رن بنانے کے بعد ناہید رانا کی گیند پر مشفق الرحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 150 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے پاکستان کے چھٹے کھلاڑی سلمان علی آغا تھے جنہوں نے 21رنز بنائے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان بھی زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 174 کے مجموعی اسکور پر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یوں 48اعشاریہ 4اوورز میں پاکستان نے 7وکٹیں گنوا دیں جس کے بعد حسن علی اور ساجد خان جیسے بولرز نے کریز سنبھالی اور تاحال مزید بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Related Posts