راولپنڈی: میٹرو بس سروس بند، تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج، نوٹس کے بغیر نکالے جانیکا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹرو بس
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ہوگئی، تنخواہوں سے محروم ملازمین سراپا احتجاج ہیں جبکہ 200ملازمین کو بغیر نوٹس دئیے نوکریوں سے نکالے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ہوگئی۔ میٹرو بس ملازمین برطرفیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں خواتین ملازمین بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس انتظامیہ نے 200 ملازمین کو بغیر نوٹس دئیے نوکری سے نکال دیا اور ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز واقعے کا نوٹس لیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی مفت عوامی ٹرانسپورٹ کی بڑی اسکیم اپنے پہلے دن ہی مسائل کا شکار ہو گئی جب پیر کی صبح اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس اسٹیشنز پر ہزاروں مسافر ایک پیچیدہ سفری صورتحال کا شکار ہوگئے۔

یہ اقدام جو اسلام آباد انتظامیہ نے وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے شروع کیا تھا ایک نمایاں آسانی فراہم کرنے والی اسکیم کے بجائے شدید بدانتظامی کا منظر بن گیا جس کی وجہ سے طلبہ اور دفتری ملازمین لمبی قطاروں میں گھس کر پھنستے رہے۔

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مفت ہونے کے باوجود سفر بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ میٹرو عملے نے مبینہ طور پر کسی کو بھی داخلہ نہیں دیا جو مفت ٹکٹ نہ رکھتا ہو اور یہ ٹکٹ صرف قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا۔

Related Posts