عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کا امکان، کتنی چھٹیاں ملنے والی ہیں، جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) تک متوقع ہیں، جن کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہو کر 5 روزہ طویل بریک بن سکتی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عوام کو عید کی بہتر سہولت اور سفری آسانی فراہم کرنے کے لیے تعطیلات کا آغاز ایک روز قبل یعنی 26 مئی (منگل) سے کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اگر اس تجویز کی منظوری دے دی جاتی ہے تو عید کی چھٹیاں 6 روز تک بڑھ سکتی ہیں۔

عوام کی بڑی تعداد سرکاری نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہی ہے جبکہ ممکنہ طویل تعطیلات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts