درندگی کی انتہا، سفاک ڈکیتوں کی فائرنگ سے قربانی کے جانور زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

زخمی گائے
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں قربانی کے تین جانور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے دوران واردات فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جانوروں کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے تینوں جانوروں کی آنکھ اور پیٹ پر گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Posts