عمران خان کی حکومت امریکی سازش سے ہٹانے کے ثبوت مل گئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان سائفر لہراتے ہوئے، فائل فوٹو
عمران خان سائفر لہراتے ہوئے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اپریل 2022 میں عمران خان کی حکومت کو ایک بین الاقوامی سازش کے تحت ہٹایا گیا اور ڈراپ سائٹ کی جانب سے سائفر سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا۔

اسد قیصر اور تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے اور سیاسی و آئینی بحران بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر بار بار رجوع کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ وکلا کو مبینہ طور پر مشکلات اور لاپتہ کیے جانے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سیاسی نظام کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں معاشی حالات بھی تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر عدالتی اور پارلیمانی نظام مؤثر نہ رہے تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، جبکہ صوبوں کے حقوق اور این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

Related Posts