کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیلئے سلسلے میں سی ٹی ڈی نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزمہ کے خلاف پولیس فائل کی کاپی حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی سی ٹی ڈی کے ایک مقدمے میں مفرور ہے۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی مقدمے میں نامزد ملزمہ کا بھائی ناصر بلوچ عدالت سے بری ہو چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اس کی گرفتاری ناگزیر ہے، جس کے لیے مقدمے کی نقول اور متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








