حکومت کا بڑا ایکشن، ایک سے زائد میٹر لگوانے والوں کی شامت آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بجلی کے بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایسے صارفین کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اضافی میٹر استعمال کرنے والوں کو اب نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد بجلی کے بلوں میں 8 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کرنا شروع کر دیے ہیں، جن کی مدد سے اضافی میٹرز رکھنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ صرف حقیقی مستحقین کو سبسڈی فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق جو صارفین مطلوبہ ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کریں گے یا اضافی میٹرز کے ذریعے سبسڈی حاصل کرتے پائے گئے، ان کی سبسڈی فوری طور پر ختم کی جا سکتی ہے۔

Related Posts