بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت کفالت پروگرام میں مالی امداد میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے، جسے مستحق خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کفالت پروگرام کی رقم میں 5 ہزار 500 روپے اضافے کی سفارش کی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی رقم بڑھا کر 20 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کے ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے، اور پروگرام کی رقم میں اضافے کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا اگلا مرحلہ آج متوقع ہے، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








