وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے لیڈرز سمٹ سے خطاب کیا اور پنجاب میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ اربن فورم باکو میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ باکو جدید شہری ترقی، وژن اور عالمی روابط کی ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے باکو کے تاریخی پرانے شہر کو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کی علامت قرار دیا، جبکہ ملتان سرائے جیسے قدیم تجارتی راستوں کو دونوں ممالک کے تاریخی روابط کا ثبوت قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا سلام لے کر آئی ہیں، اور آذربائیجان کی حکومت کی مہمان نوازی اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے صدر الہام علیئیف کے پائیدار ترقی اور ریزیلینٹ شہروں کے وژن کو متاثر کن قرار دیا اور باکو کو ایک عالمی سطح پر جڑے ہوئے متحرک شہر میں تبدیل کرنے پر ان کی قیادت کو سراہا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کے والد نواز شریف اور آذربائیجان کی بانی قیادت حیدر علیئیف کے درمیان تعلق اعتماد اور احترام پر مبنی تھا، جو دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی بنیاد ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








