شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرستان
(فوٹو: آن لائن)

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشت گرد سرغنہ کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر 4دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے ہلاک کمانڈر کے سر کی بھاری قیمت اس لیے رکھی گئی تھی کیونکہ یہ ہلاک سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا تھا۔ خارجی عمر عرف ثاقب نے اسپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف میں بارودی جال بچھا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق خارجی عمر عرف ثاقب نے مسجد کے اطراف میں زیر زمین بنکر اور سرنگیں بھی بچھا رکھی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے سرغنہ کو گھیرے میں لے کر مربوط حکمتِ عملی کے تحت ہلاک کیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ دہشت گرد کی ہلاکت سے علاقے میں امن کی بحالی میں مدد ملے گی۔

Related Posts