پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں بڑھتے ہوئے سفر کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
عید اسپیشل ٹرینوں میں سات سے آٹھ بوگیاں شامل ہوں گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوگی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی جو ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے گزرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچے گی۔ اسی طرح تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔
یہ بات خاص طور پر قابلِ توجہ ہے کہ اس مرتبہ پشاور کو عید اسپیشل ٹرینوں کے شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا۔ کراچی، لاہور یا کوئٹہ سے پشاور کے لیے کسی خصوصی عید ٹرین کا اعلان نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








