کراچی کے علاقے فیروز آباد میں ایک مبینہ روڈ رَیج واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گاڑی پر حملے اور توڑ پھوڑ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق واقعہ فیروز آباد تھانے کے قریب فیصل ہائی وے جانے والی سڑک پر پیش آیا جہاں ایک شخص وسیم اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھا۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پیچھے سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد نے راستہ نہ دینے پر مشتعل ہو کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
وائرل پوسٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بااثر اور امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے گاڑی میں موجود میاں بیوی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
کیا انھیں کوئی جانتا ہے ؟
فیروز آباد تھانے کے باہر سے گزرنے والی سڑک جو شاہراہ فیصل تک جاتی ہے۔۔ وہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔۔ گاڑی میں وسیم نامی شخص اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھا۔۔کیا ڈبل کیبن میں سوار پیچھے سے آنے والی گاڑی کا شیشہ توڑنے والے شخص کو آپ پہچان سکتے ہیں ؟ pic.twitter.com/LjZQ965yXO— Khan 🇵🇰 ✪ (@StellarTweeting) May 21, 2026
متاثرہ خاندان کی جانب سے واقعے کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروائے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








