چین کا دباؤ کام کرگیا، امریکا نے تائیوان کو اربوں ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت روک دی

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا
(فوٹو: بی بی سی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ چین کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ امریکا تائیوان کے معاملے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے گا۔ چین کا دباؤ مبینہ طور پر کام کرگیا، جس کے نتیجے میں امریکا نے تائیوان کو اربوں ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے تائیوان کو 14 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی۔ سینیٹ کمیٹی کو آگہی دیتے ہوئے امریکی نیوی کے قائم مقام سیکرٹری ہنگ کاؤ نے کہا کہ ہم تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ایران جنگ کے باعث روک رہے ہیں۔

امریکی نیوی کے قائم مقام سیکریٹری نے کہا کہ امریکا ہتھیاروں کی برآمد سے پہلے اپنی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ چین کے موقعے پر امریکی صدر شی جن پنگ نے واضح کیا تھا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے جس میں مداخلت کو وہ اپنے اقتدارِ اعلیٰ میں مداخلت سمجھتے ہیں۔

ماضی میں بھی چین مسلسل یہ مؤقف دہراتا رہا ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چینی فوج حالیہ دنوں میں بھی تائیوان کے اطراف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ چین ہم پر عسکری دباؤ کے ذریعے اتحاد چاہتا ہے۔

Related Posts