لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نمبر پلیٹس
(فوٹو: پاک وہیلز)

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی نمبر پلیٹس میں جدید ترین سکیورٹی فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اپریل 2024 سے نمبر پلیٹس کا اجرا بند کرکے گاڑی مالکان کو نئی نمبر پلیٹس مارکیٹ سے بنوانے کی اجازت دی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس جدید سکیورٹی فیچرز اور ڈیٹا بیسڈ سسٹم سے لیس ہوں گی۔

صوبائی حکومت کے اہم فیصلے کے تحت نمبر پلیٹس میں آر ایف آئی ڈی چپ بھی نصب ہوگی جس کی مدد سے گاڑی کی تفصیلات فوری طور پر حاصل کی جاسکیں گی اور آر ایف آئی ڈی سسٹم سے اسکیننگ کے ذریعے گاڑی اور مالک کا مکمل ریکارڈ سامنے لایا جاسکے گا۔

مریم نواز حکومت کو امید ہے کہ نئے سسٹم کے نفاذ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیوں کی چیکنگ اور جانچ پڑتال میں آسانی ہوگی جبکہ حکومت کے اس اقدام  کا مقصد ٹریفک قوانین کی بہتر پاسداری کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب بھر میں حادثات اور غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔

 

Related Posts