کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ کے تحت 800 سے زائد کمرشل عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا، جبکہ شہر کی تمام اہم عمارتوں کی تفصیلات پر مشتمل خصوصی موبائل ایپ بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم فائر سیفٹی آڈٹ کمیٹیوں کی نگرانی میں سروے کا عمل جاری ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے تمام شاپنگ مالز، نجی کمرشل اور سرکاری عمارتوں میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کی معلومات موبائل ایپ اور پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔
اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے سسٹم اینالسٹ دیال داس راٹھور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کے تحت فائر سیفٹی آڈٹ سروے کیلئے خصوصی پورٹل تیار کر لیا گیا ہے، جہاں سروے کی تمام تفصیلات اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سروے میں عمارتوں کے اندر موجود فائر سیفٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ جن عمارتوں میں حفاظتی تقاضے مکمل نہیں پائے گئے، انہیں نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور فوری طور پر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے، جسے مکمل طور پر میرٹ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








