اداکارہ مومنہ اقبال کی کہانی الٹی پڑنے لگی ہے اور اب کہانی کا دوسرا رخ سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں مومنہ اقبال کی جانب سے جس لیگی ایم پی اے ثاقب چد ھڑ پر انہوں نے سنگین الزامات لگائے ہیں، ان کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں اداکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی، اس کے ساتھ اب میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا میرے پاس سب ریکارڈ موجود ہے، مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے، اس کے ہونے والے خاوند نے اس کے موبائل پر میری کوئی ویڈیو دیکھی، وہ ویڈیو دیکھ کر طیش میں آگئے اور مجھے کال کر کے دھمکی دی۔
میں نے اس حوالے سے تھانے میں دراخوست بھی دی کہ اس نمبر سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں۔ مومنہ کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے، میں نے کوئی کال کی ہو تو وہ ثبوت پیش کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








