پنکی کیخلاف تحقیقات میں پیشرفت، مشہور شخصیات اور اداکاروں کے شامل تفتیش ہونے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

پنکی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ڈرگ ڈیلر پنکی کے خلاف تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، ڈیجیٹل فرانزک اور فنانشل آڈٹ میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ سامنے آنے کے بعد متعدد مشہور شخصیات اور اداکاروں کو شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنکی کے خلاف تحقیقات میں مشکوک مالی لین دین کا انکشاف ہوا۔ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا یگا ہے کہ کیس میں کارپوریٹ شخصیات، نامور اداکاروں اور بعض اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب پنکی کیس پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے ایف آئی اے، اے این ایف اور متعلقہ بینکوں سے رابطے مزید تیز کر دئیے۔ تفتیش کے دوران  یہ انکشاف بھی ہوا کہ انمول عرف پنکی کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ڈیڑھ سال کے دوران کروڑوں روپے کا لین دین ہوا۔

تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ صرف ایک اکاؤنٹ سے تقریباً 3 کروڑ روپے کی منتقلی ہوئی۔ کوکین کسٹمرز سے حاصل ہونے والی تقریباً 2 کروڑ 94 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق مختلف افراد کے اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے ٹرانسفر کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جن اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کی گئیں ان میں کاروباری افراد اور سمندر پار پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے مزید مالی ریکارڈ کیلئے اسٹیٹ بینک سے تفصیلات طلب کرلیں۔

Related Posts