آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹر بینک ایکسچینج ریٹس کے مطابق سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ 22 مئی 2026 کے لیے جاری کردہ ریٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 73 ہزار 597 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4530 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے، 24 قیراط چاندی فی تولہ 8034 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6887 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر چاندی 75.50 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور انٹر بینک ریٹس کی تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں رد و بدل کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








