ہفتہ 23 مئی کو کراچی کے ان علاقوں میں دس گھنٹے سے زائد بجلی بند رہے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک
علامتی فوٹو

کے الیکٹرک نے ہفتہ 23 مئی 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں اور فیڈرز پر گرڈ اور نیٹ ورک کی ضروری دیکھ بھال (مینٹیننس شٹ ڈاؤن) کے باعث بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک الگ الگ اوقات میں کام کیا جائے گا تاکہ نظام کی بہتری اور تکنیکی اپگریڈیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

طویل ترین بندش:
بن قاسم پیکیجز (نیو فیڈر) اور گندھارا نیسان کے علاقوں میں بجلی صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گی۔

صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک:
چائنیز قونصلیٹ، سی بی آر انکم ٹیکس بلڈنگ، ڈیفنس ویو، ڈی ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم، افتخار سومرو RMU، محبوب چیمبر، شیرازی انویسٹمنٹ اور ذوالفقار کمرشل S/S-03 سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک:
کورنگی، کورنگی ٹیلی فون ایکسچینج، بلال ٹاؤن، مہران ٹاؤن، میمن آباد، سچل سرمست، نور ہاؤسنگ، رینجرز ہیڈکوارٹر، لکی سینٹر، اسٹار سٹی، اسٹیٹ بینک بنگلو، ٹیچرز سوسائٹی اور دیگر ملحقہ علاقے متاثر رہیں گے۔

دیگر مختلف اوقات:
اپوا کالج اور یاسین آباد میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک، علی آئس اور فیڈ کیپیٹل-4 میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک، جبکہ بدر مسجد RMU اور اسپیکٹرم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

مزید یہ کہ برنز گارڈن، کراؤن پلازہ، دارالعلوم (اولڈ رستم آئس)، کھرکھرا RMU اور اولڈ گھارو پمپنگ سمیت دیگر مقامات پر بھی مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

 کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ سرگرمیاں ان اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں تاکہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچا جا سکے۔

Related Posts