عوام کو عید سے قبل بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

حکومت نے عوام کو عید سے قبل بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 6، 6 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت کے اس فیصلے کو عید سے قبل عوام کے لیے ایک اہم معاشی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts