اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

اقوامِ متحدہ کے مؤقر ترین ادارے سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے اس فیصلے کو ملک کی عالمی سطح پر کاوشوں کے اعتراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل نے پاکستان کی عالمی و موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرنے والی رپورٹ کو منظور کرلیا۔ اس حوالے سے  سفیر پاکستان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ کو متفقہ منطوری دے دی۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار کے مطابق پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ عالمی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایرانی حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری دے دی جبکہ پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کا کو اسپانسر بن گیا۔

مارچ کے دوران  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔سلامتی کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

Related Posts