امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کی سینئر صحافی سلینا وانگ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے احاطے میں موجود تھیں جب اچانک فائرنگ جیسی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
سلینا وانگ (Selina Wang)کے مطابق وہ وائٹ ہاؤس کے نارتھ لان میں اپنے موبائل فون کے ذریعے ایک سوشل ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں کہ اسی دوران اچانک متعدد تیز آوازیں سنائی دیں جنہیں انہوں نے درجنوں گولیوں جیسا محسوس کیا۔
I was in the middle of taping on my iPhone for a social video from the White House North Lawn when we heard the shots. It sounded like dozens of gunshots. We were told to sprint to the press briefing room where we are holding now. pic.twitter.com/iqdQwh4soq
— Selina Wang (@selinawangtv) May 23, 2026
ان کے بیان کے مطابق موقع پر موجود صحافیوں اور دیگر عملے کو فوراً ہدایت دی گئی کہ وہ دوڑ کر پریس بریفنگ روم کی طرف جائیں جو وائٹ ہاؤس کے اندر ایک محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے۔ تمام افراد کو وہاں جمع کرکے سکیورٹی پروٹوکول کے تحت محفوظ رکھا گیا۔
ابتدائی طور پر صورتحال میں افراتفری اور خوف کی کیفیت پیدا ہو گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے کو کنٹرول میں لے لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








