امید ہے مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔ وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم قیامِ امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے، توقع ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے قیام کیلئے ان کی غیر معمولی کوششوں اور آج سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ ایک نہایت مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو  پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکس بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی اور میں پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات نے موجودہ علاقائی صورتحال پر خیالات کے تبادلے اور جاری امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کا ایک مفید موقع فراہم کیا، تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔امید ہے کہ اگلے مرحلے کے مذاکرات بہت جلد منعقد کیے جائیں گے۔

Related Posts