ایران سے معاہدے کی بیشتر شرائط طے، اعلان جلد ہوگا، صدر ٹرمپ کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: سی این این)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی بیشتر شرائط طے ہوچکی ہیں جبکہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ تروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بڑی پیشفت ہوئی، زیادہ تر معاملات پر دونوں ممالک میں اتفاقِ رائے ہوچکا ہے جبکہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد ہوگا۔

ٹروتھ سوشل بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات تکمیل کے قریب ہیں جبکہ اس معاملے پر پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلمان ممالک کے رہنماؤں سے بھی گفتگو رہی۔ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔

Trump Tweet

بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اماراتی صدر، امیر قطر اور قطری وزیراعظم سے بھی گفتگو ہوئی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر سے بھی بات چیت ہوئی۔ ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات تکمیل کے قریب ہیں۔

Related Posts