نادرا کا بڑا انتباہ! بیرون ملک پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

نادرا کا پوسٹر ہے جی
علامتی فوٹو

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات کسی غیر مجاز فرد یا ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

نادرا کے مطابق بیرون ملک شناختی دستاویزات یا آن لائن درخواستوں کی پراسیسنگ کے لیے کسی قسم کے منظور شدہ کنسلٹنٹ، ایجنٹ یا ڈیلر موجود نہیں ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام خدمات صرف بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں قائم نادرا رجسٹریشن سینٹرز اور کاؤنٹرز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں، جن کی فہرست نادرا کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا کی آن لائن خدمات صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور gov.pk ڈومین والی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے ہی حاصل کی جائیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی ایسے فرد یا ادارے کو فراہم نہ کریں جو نادرا سے وابستگی کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہو۔

نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

Related Posts