سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی میں نیپا فلائی اوور کے قریب بی آر ٹی روٹ پر گیس پائپ لائن کی لوئرنگ کا کام مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق ٹرانس کراچی کی درخواست پر 20 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کی لوئرنگ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کام کی تکمیل کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جن میں لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال، کراچی سینٹرل جیل، گلشن اقبال کے تمام بلاکس، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، لائنز ایریا، پی ایچ ایس سوسائٹی، صدر، کھارادر کے بعض علاقے، لیاری اور گارڈن سمیت اطراف کے علاقے شامل ہیں۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ منصوبہ شہری ترقی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا حصہ ہے، جس کے مکمل ہونے سے علاقے میں گیس کی فراہمی معمول پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








