خوفناک جھٹکے! پنجاب کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے؛ شہریوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹول فائل)

پنجاب کے مختلف علاقوں میں منڈی بہاؤالدین کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ فوری طور پر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 5 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی زلزلہ پیما رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز منڈی بہاؤالدین سے تقریباً 7.8 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کی گہرائی کا تعین مکمل طور پر نہیں ہو سکا تاہم اسے نسبتاً کم گہرائی والا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ملکوال، پھالیہ، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم اور پھول نگر سمیت آس پاس کے علاقوں میں بھی شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے جہاں شہری خوف کے باعث کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔

اسی طرح منڈی بہاؤالدین اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے واضح جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ حویلی لکھا میں بھی شہریوں نے جھٹکوں کے بعد گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا۔ کم گہرائی کے باعث زلزلے کے اثرات مرکز کے قریب علاقوں میں زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

Related Posts