کورونا وائرس: ہلاکتوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد 4 گنا زیادہ ہے۔چین

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس: ہلاکتوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد 4 گنا زیادہ ہے۔چین
کورونا وائرس: ہلاکتوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد 4 گنا زیادہ ہے۔چین

چین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد 4 گنا زیادہ ہے، یہ بیان چینی دفترِ خارجہ کی طرف سے دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی  دفترِ خارجہ کے محکمۂ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیجیان ژاؤ نے بتایا کہ 10 فروری تک چین میں 38 ہزار 800 تصدیق شدہ کیسز موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمۂ اطلاعات لیجیان ژاؤ نے کہا کہ مذکورہ 38 ہزار 800 کیسز میں سے 8204 افراد کی حالت تشویشناک تھی جبکہ 16 ہزار 67 افراد کے کیسز مشتبہ تھے۔

اپنے پیغام میں لیجیان ژاؤ نے کہا کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 44 ہزار 653 تھی جن میں سے 1 ہزار 113 مہلک تھے جبکہ 4 ہزار 740صحت یاب ہوئے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے لیجیان ژاؤ نے کہا کہ 4 لاکھ 51 ہزار 462 لوگوں کو ٹریس کر کے 1 لاکھ 85 ہزار 37 افراد کو آبزرویشن پر رکھا گیا۔ اب تک صحتیاب ہونے والے افراد مہلک کیسز سے 4 گنا زیادہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1018افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 45ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہوگئی

Related Posts