چین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد 4 گنا زیادہ ہے، یہ بیان چینی دفترِ خارجہ کی طرف سے دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی دفترِ خارجہ کے محکمۂ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیجیان ژاؤ نے بتایا کہ 10 فروری تک چین میں 38 ہزار 800 تصدیق شدہ کیسز موجود تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمۂ اطلاعات لیجیان ژاؤ نے کہا کہ مذکورہ 38 ہزار 800 کیسز میں سے 8204 افراد کی حالت تشویشناک تھی جبکہ 16 ہزار 67 افراد کے کیسز مشتبہ تھے۔
اپنے پیغام میں لیجیان ژاؤ نے کہا کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 44 ہزار 653 تھی جن میں سے 1 ہزار 113 مہلک تھے جبکہ 4 ہزار 740صحت یاب ہوئے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے لیجیان ژاؤ نے کہا کہ 4 لاکھ 51 ہزار 462 لوگوں کو ٹریس کر کے 1 لاکھ 85 ہزار 37 افراد کو آبزرویشن پر رکھا گیا۔ اب تک صحتیاب ہونے والے افراد مہلک کیسز سے 4 گنا زیادہ ہیں۔
Update: As of 10 Feb, there were 38800 confirmed cases (8204 severe), 16067 suspected cases in China. Total confirmed cases were 44653 (1113 fatal, 4740 cured). 451462 people were traced, 185037 are under observation. The number of cured cases is 4 times than that of fatal cases.
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) February 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1018افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 45ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہوگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








