کراچی :مکان سے لاش برآمد ،ڈکیتی میں ایک شخص زخمی،خاتون نقدی اور فون سے محروم

تازہ ترین

تازہ ترین

2 injured in firing incident in karachi

کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں پیش آئے واقعات میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی، مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کو اسلحے کے زور پرلوٹ لیا گیا۔

کلفٹن کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 22 سالہ ہمایوں نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھردہلی کالونی میں واقع ایک مکان سے 2 روز پرانی 65 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے ذریعے مذکورہ شخص کی ہلاکت کا سبب جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ایک سال میں کراچی سے 375 بچوں کی لاشیں کچرے کے ڈھر سے ملنے کا انکشاف

سولجر بازار گارڈن ویسٹ میں خاتون سے مسلح تنہا موٹر سائیکل سوار ملزم نے لوٹ مار کی ہے۔تنہا موٹر سائیکل سوار ملزم نے بچی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں داخل ہونے والی خاتون کو اسلحے کے زور پر چوکیدار کے سامنے لوٹ لیا۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار ملزم نے بچی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں داخل ہونے والی خاتون کو روکنے کے لے اسلحہ دکھایا۔اسلحہ دکھانے پر خاتون ڈر کر اپارٹمنٹ کے اندر بھاگی تو ملزم بھی خاتون کے پیچھے اپارٹمنٹ میں داخل ہوگیا جس نے اپارٹمنٹ کے گیٹ پر موجود چوکیدار کو اسلحہ دکھایا تو وہ ٹس سے مس نہ ہوا۔

ملزم خاتون سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے لوٹ مار کے ملزم تک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Posts