پنجاب میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ،94ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل

تازہ ترین

تازہ ترین

polio cases

لاہور: پولیو کے موذی مرض کے خلاف پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ۔تین روزہ انسداد پولیو مہم میں ایک کروڑ 94 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکی ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 94ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو مہم کی کامیابی کے لیے گھرگھر جا کر حفاظتی ویکسین پلانے کے ساتھ ساتھ مختلف گزرگاہوں، ہسپتالوں، ریلوے سٹیشنز، ہوائی اڈوں اور بین الصوبائی داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کی جائیں گی ۔

انچارج پولیو پروگرام اندس ارشاد کے مطابق پولیو کا انسداد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب بین الصوبائی آبادیوں کا گڑھ ہے، جس کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے وائرس باآسانی یہاں منتقل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہم دو بھائی پولیو سے معذور ہیں۔۔۔

والدین کو گھر گھر آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خلاف مکمل مدافعت کے لیے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

سندس ارشاد نے کہا کہ پولیو ویکسین مکمل محفوظ اور موثر ہے، بچوں کے مکمل تحفظ کے لیے والدین ہر مہم میں پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں۔ خیال رہے کہ 11 فروری کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی تھی۔

Related Posts