افغانستان میں حملے، 4داعش دہشت گردوں سمیت 9افراد ہلاک ،متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Newborns among 16 dead in Kabul hospital attack; 24 killed in funeral bombing

کابل: افغانستان میں پر تشدد واقعات میں 9افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بلخ کے ضلع چارکنٹ میں طالبان نے ایک سیکورٹی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیاجسکے نتیجے میں چار حکومت نواز ملیشیا اراکین ہلاک اور ایک شہری ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ کٹہر کے ضلع چائو کاٹے میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ حملے کے نتیجے میں چار داعش دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ ٹھکانہ مکمل طوپر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: افغان جنگ خاتمے کے قریب: افغانستان میں امن کا سورج طلوع ہونے کو ہے

افغان فورسز کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کٹہر میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

Related Posts