ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے ابتدائی میچز ہوچکے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا جنون عروج پر ہے جس کے دوران آج کینسر سے متاثرہ بچوں نے پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات کی۔
کینسر جیسے موذی مرض کا شکار بچوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کی مایہ ناز ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے عملی جامہ بھی پہنایا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی اور کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کے لیے کینسر کے شکار معصوم بچوں نے زلمی کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے کھلاڑی ہاشم آملہ، حسن علی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ مل کر سیلفیاں بھی بنائیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








