پاکستان سپر لیگ :آج ملتان سلطانز و گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ و زلمی مدمقابل

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL 2020: Multan to take on Quetta, Peshawar to battle with Islamabad

اسلام آباد :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے ، پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا فیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز، شوزب رضاتھرڈ امپائر، اسلم بڑیچ فورتھ امپائر اور جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض سر انجام دینگے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ کا بیڈ بوائے عمر اکمل پی ایس ایل سے آؤٹ

شیڈول کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جو شام سات بجے شروع ہوگا ۔رینمور مارٹینیز اور طارق رشیدآن فیلڈ امپائرز، راشد ریاض تھرڈ امپائر،ماجدحسین فورتھ امپائر اور روشن ماہانامہ میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے ۔

Related Posts