نصیرآباد: ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ جاوید علی جاگیرانی نے اپنے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی اور صحت حکام کو قمبر شہدادکوٹ کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے الگ وارڈ زقائم کرنے کا حکم دیاہے۔
جاوید علی جاگیرانی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک سندھ میں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اس وبا سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








