کورونا وائرس کے خلاف جنگ: چینی جوڑے نے ایک دوسرے کو الوداع کہہ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی جوڑے کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر جانے سے قبل الوداع کہنے کا انداز
چینی جوڑے کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر جانے سے قبل الوداع کہنے کا انداز

بیجنگ: ہمسایہ ملک عوامی جمہوریہ چین میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگ لقمۂ اجل بنے جس کے خلاف  چینی جوڑے نے جنگ پر جانے سے قبل ایک دوسرے کو الوداع کہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی جوڑے کے الوداع کہنے کے ایک انداز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان چینی دفترِخارجہ ژاؤ لیجان نے کہا کہ خاتون ہماری میڈیکل ٹیم کی ممبر ہے جو اپنے خاوند کو الوداع کہہ رہی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق چینی خاتون چین کے صوبے ہوبائی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے جا رہی تھی جس سے قبل اس نے اپنے خاوند کو الوداع کہا۔ یہ واقعہ چانگشا ساؤتھ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

چینی دفترِ خارجہ کے مطابق 330 سے زائد میڈیکل ٹیموں کے ذریعے 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے خلاف چین کے صوبے میں سینہ سپر ہیں۔ انہیں خطرناک کورونا وائرس کے خلاف ہوبائی میں بھیجا گیا ہے۔ 

Related Posts